جمعرات 25 دسمبر 2025 - 20:24
حضرت امام علی نقی (ع) نے کمسنی ہی میں علم لدنی کا مظاہرہ فرمایا: ڈاکٹر مولانا سید شہوار نقوی

حوزہ/ مولانا سید شہوار حسین نقوی نے مسجد امامیہ امروہہ ہندوستان میں حضرت امام علی نقی علیہ السّلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دسویں امام کی یہ شان ہے کہ آپ نے کمسنی ہی میں یہ ثابت کردیا کہ ہم بارگاہِ الٰہی سے علم و حکمت لے کر آئے ہیں ہمیں دنیا میں کسی سے علم حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا ڈاکٹر سید شہوار حسین نقوی نے مسجد امامیہ امروہہ ہندوستان میں حضرت امام علی نقی علیہ السّلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دسویں امام کی یہ شان ہے کہ آپ نے کمسنی ہی میں یہ ثابت کردیا کہ ہم بارگاہِ الٰہی سے علم و حکمت لے کر آئے ہیں ہمیں دنیا میں کسی سے علم حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی؛ یہی وجہ ہے کہ آپ نے کمسنی ہی میں دنیا کے بڑے بڑے علماء کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔ علامہ مسعودی کا بیان ہے کہ امام محمد تقی علیہ السّلام کی شہادت کے بعد امام علی نقی علیہ السّلام جن کی عمر پانچ چھ سال تھی مدینے میں مرجع خلائق بن گئے تھے۔ یہ دیکھ کر وہ لوگ جو آل محمد سے دشمنی رکھتے تھے یہ سوچنے پر مجبور ہو گئے کہ کہ کسی طرح ان کی مرکزیت کو ختم کیا جائے اور کوئی ایسا معلم ان کے ساتھ رکھ دیا جائے، چنانچہ عراق کا سب سے بڑا عالم و ادیب عبید اللہ جنیدی کو تعلیم دینے کے لئے معین کیا گیا جب کچھ دنوں کے بعد اس سے تعلیم کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے جواب دیا جب بھی میں کوئی قرآن مجید کی آیت اس بچے کے سامنے رکھتا ہوں تو وہ آیت کے معنی، مطلب، تفسیر، تاویل اور تنزیل سب کچھ بتا دیتا ہے بس اتنا سمجھ لو میں اسے تعلیم نہیں دے رہا ہوں، بلکہ میں اس سے سیکھ رہا ہوں؛ یہ تھا امام کا امتیاز، لہٰذا نوجوانوں کو یاد رکھنا چاہیے جس طرح امام کا طرۂ امتیاز علم تھا اسی طرح ہمارا بھی طرۂ امتیاز علم ہونا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha